Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 61
اُولٰٓئِكَ یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ
اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ يُسٰرِعُوْنَ : جلدی کرتے ہیں فِي الْخَيْرٰتِ : بھلائیوں میں وَهُمْ : اور وہ لَهَا : ان کی طرف سٰبِقُوْنَ : سبقت لے جانیوالے ہیں
یہی لوگ نیکیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی ان کے لئے آگے نکل جاتے ہیں
(23:61) اولئک۔ وہ لوگ جن کا ذکر آیات 57 ۔ 60 مذکورہ بالا میں ہوا ہے۔ سبقون۔ سبقت لے جانے والے۔ آگے بڑھنے والے۔ سبق سے اسم فاعل کا صیغہ جمع مذکر ہے۔ لھا میں ضمیر ھا کا مرجع الخیرات ہے۔ وہم لھا سبقون۔ اور وہ بھلائیوں کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں۔ بعض کے نزدیک لام تعلیل کا ہے اور لھا بمعنی لاجلہا ہے۔ یعنی ان بھلائیوں ہی کی وجہ سے وہ دوسرے لوگوں پر (قیامت کے روز) ثواب حاصل کرنے یا جنت پانے میں سبقت لے جانے والے ہیں۔
Top