Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 213
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ
فَلَا تَدْعُ : پس نہ پکارو مَعَ اللّٰهِ : اللہ کے ساتھ اِلٰهًا اٰخَرَ : کوئی دوسرا معبود فَتَكُوْنَ : کہ ہوجاؤ مِنَ : سے الْمُعَذَّبِيْنَ : مبتلائے عذاب
تو خدا کے سوا کسی اور معبود کو مت پکارنا ورنہ تم کو عذاب دیا جائے گا
(26:213) لا تدع فعل نہی واحد مذکر حاضر۔ دعاء دعوۃ سے دعا یدعوا سے۔ لاتدع میں آخر سے واؤ حرف علت محذوف ہے یہ صیغہ حاضر کمال تخویف اور انتہائی اہمیت کے اظہار کے لئے ہے۔ المعذبین ۔ اسم مفعول جمع مذکر عذاب سے۔ عذاب دئیے گئے۔ عذاب یافتہ۔ جن کو عذاب دیا گیا۔
Top