Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 213
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ
فَلَا تَدْعُ : پس نہ پکارو مَعَ اللّٰهِ : اللہ کے ساتھ اِلٰهًا اٰخَرَ : کوئی دوسرا معبود فَتَكُوْنَ : کہ ہوجاؤ مِنَ : سے الْمُعَذَّبِيْنَ : مبتلائے عذاب
سو اے پیغمبر آپ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کی عبادت نہ کریں ورنہ آپ ان لوگوں میں سے ہوجائیں گے جن کو سزا دی جائے گی
(213) سو اے پیغمبر ! آپ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کی عبادت نہ کریں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکاریں ورنہ آپ بھی ان لوگوں میں سے ہوجائیں گے جن کو سزا دی جائے گی۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یہ فرمایا رسول ﷺ کو اور سنایا اوروں کو 12 یعنی دوسرے لوگوں کو شرک سے بچانا مقصود ہے کہ جب ہم اس شخص سے جو ہمارا پیغمبر ہے جس سے شرک کا تصور بھی نہیں یوں فرماتے ہیں تو اوروں کو جو شرک میں مبتلا ہیں سمجھ لیناچاہئے کہ وہ کس قدر سزا اور عذاب کے مستحق ہوں گے۔
Top