Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 214
وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَكَ الْاَقْرَبِیْنَۙ
وَاَنْذِرْ : اور تم ڈراؤ عَشِيْرَتَكَ : اپنے رشتہ دار الْاَقْرَبِيْنَ : قریب ترین
اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈر سناو
(26:214) انذر فعل امر۔ واحد مذکر حاضر۔ انذر افعال سے۔ تو ڈرا تو ڈر سنا۔ عشیرتک۔ مضاف مضاف الیہ تیری برادری۔ تیرا قبیلہ۔ تیرا کنبہ ۔ تیرے رشتہ دار۔ اس لفظ کے ماخذ میں اختلاف ہے۔ بعض اس کا ماخذ عشرۃ بناتے ہیں جس کے معنی معاشرت باہمی میل جول کے ہیں۔ یہی ان لوگوں کا نمایاں وصف ہے (بہادری، قبیلہ، کینہ وغیرہ) ۔ یا یہ عشرۃ سے ماخوذ ہے کیونکہ یہی عدد ہی کامل ہوتا ہے گویا وہ انسان کے لئے بمنزلہ عدد کامل کے ہیں بعنی مکمل ہونے میں عدد کامل کی مانند ہیں۔ الا قربین۔ قریبی۔ قرابت والے۔ قریب کے رشتہ دار۔ یہ عشیرتک کی صفت ہے۔ اپنی برادری کے قریبی رشتہ دار۔
Top