Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 96
قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَۙ
قَالُوْا : وہ کہیں گے وَهُمْ : اور وہ فِيْهَا : اس (جہنم) میں يَخْتَصِمُوْنَ : جھگڑتے ہوں گے
(وہاں) وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے
(26:96) قالوا : ای الغاو ون ضمیر کا مرجع گمراہ پجاری ہیں جو معبود ان باطل کی پوجا کرتے رہے تھے۔ وھم فیہا یختصمون۔ میں واؤ حالیہ ہے فیہا میں ھا ضمیر جحیم کی طرف راجع ہے اور ہم ضمیر جمع مذکر غائب گمراہ پجاریوں اور شیاطین کی طرف راجع ہے۔ یا گمراہ پجاریوں اور معبوان باطل کی طرف راجع ہے ۔ یا ان تینوں گروہوں کے لئے ہے ۔ یختصمون مضارع جمع مذکر غائب وہ جھگڑا کرتے ہوں گے اختصام (افتعال) سے یہ جملہ حالیہ ہے یعنی جب یہ اصنام اور ان کے پجاری اور شیاطین دوزخ اوندھے بل گرادیئے جائیں گے تو وہ آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے ۔
Top