Anwar-ul-Bayan - An-Naml : 42
فَلَمَّا جَآءَتْ قِیْلَ اَهٰكَذَا عَرْشُكِ١ؕ قَالَتْ كَاَنَّهٗ هُوَ١ۚ وَ اُوْتِیْنَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَ كُنَّا مُسْلِمِیْنَ
فَلَمَّا : پس جب جَآءَتْ : وہ آئی قِيْلَ : کہا گیا اَهٰكَذَا : کہا ایسا ہی ہے عَرْشُكِ : تیرا تخت قَالَتْ : وہ بولی كَاَنَّهٗ : گویا کہ یہ هُوَ : وہی وَاُوْتِيْنَا : اور ہمیں دیا گیا الْعِلْمَ : علم مِنْ قَبْلِهَا : اس سے قبل وَكُنَّا : اور ہم ہیں مُسْلِمِيْنَ : مسلمان۔ فرمانبردار
جب وہ آپہنچی تو پوچھا گیا کہ کیا آپ کا تخت بھی اسی طرح کا ہے ؟ اس نے کہا یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے اور ہم کو اس سے پہلے ہی (سلیمان کی عظمت و شان کا) علم ہوگیا تھا اور ہم فرمانبردار ہیں
(27:42) اھکذا۔ ہمزہ استفہامیہ ھا حرف تنبیہ ک حرف تشبیہ ذا اسم اشارہ قریب مذکر کیا ایسا ہی ہے ؟ کیا اس کی طرح کا ہی ہے ؟ عرشک۔ تمہارا تخت۔ کانہ۔ کان حرف مشابہ بفعل ہ ضمیر واحد مذکر غائب کان کا اسم گریا کہ وہ۔ کانہ ھو گویا وہی ہے یعنی اسی کی طرح کا ہے۔ اوتینا۔ ماضی مجہول جمع متکلم۔ ہم کو دیا گیا۔ ہم کو ملا۔ ایتاء (افعال) مصدر۔ العلم : ای العلم بکمال قدرۃ اللہ تعالیٰ وصحۃ نبوتک۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ اور آپ کی نبوت کا علم (ہم کو پہلے ہی پہنچ چکا تھا) ۔ وکنا مسلمین اور ہم مسلمان ہوچکے ہیں ایمان لا چکے ہیں۔
Top