Anwar-ul-Bayan - Al-Ghaafir : 76
اُدْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ
اُدْخُلُوْٓا : تم داخل ہوجاؤ اَبْوَابَ جَهَنَّمَ : جہنم کے دروازے خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہنے کو فِيْهَا ۚ : اس میں فَبِئْسَ : سو بُرا مَثْوَى : ٹھکانا الْمُتَكَبِّرِيْنَ : تکبر کرنے (بڑا بننے) والوں کا
(اب) جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ ہمیشہ اسی میں رہو گے متکبروں کا کیا برا ٹھکانا ہے
(40:76) مثوی المتکبرین۔ مضاف مضاف الیہ مثوی اسم ظرف مکان مفرد مثاوی جمع۔ ثوی یثوی ثواء (باب ضرب) مصدر سے۔ ٹھکانا۔ طویل وقت کے لئے ٹھرنے کا مقام ۔ فرودگاہ۔ المتکبرین : اسم فاعل جمع مذکر۔ المتکبر واحد تکبر (تفعل) مصدر۔ اللہ کو ماننے اور اس کی اطاعت سے سرتابی کرنے والا۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی میں سے ہے۔ تکبر اور غرور کرنے والوں کا ٹھکانا۔
Top