Anwar-ul-Bayan - At-Tur : 12
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ
الَّذِيْنَ : وہ لوگ هُمْ : وہ فِيْ خَوْضٍ : جھگڑے میں يَّلْعَبُوْنَ : اچھل کود کر رہے ہیں
جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں
(51:12) الذین ھم فی خوص یلعبون : الذین اسم موصول جمع مذکر۔ یلعبون صلہ فی خوص جار مجرور مل کر متعلق یلعبون ۔ جو تفریح طبع کے لئے فضول باتوں میں لگے رہتے ہیں ۔ خوض (باب نصر) اصل میں اترنے اور اس کے اندر چلے جانے کو کہتے ہیں۔ بطور استعارہ کسی کام میں مشغول رہنے پر بولا جاتا ہے۔ قرآن مجید میں اس کا استعمال فضول کا موں میں لگے رہنے پر ہوا ہے : واذا رایت الذین یخوضون فی ایتنا فاعرض عنہم (6:68) اور جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں کے بارے میں بےہودہ بکواس کر رہے ہوں تو ان سے الگ ہوجاؤ۔ یلعبون مضارع جمع مذکر غائب لعب (باب سمع) مصدر۔ وہ کھیلتے ہیں ، استہزاء کرتے ہیں ۔
Top