Anwar-ul-Bayan - At-Tur : 13
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ
يَوْمَ يُدَعُّوْنَ : جس دن دھکے دیئے جائیں گے ان کو اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ : جہنم کی آگ کی طرف دَعًّا : دھکے مارنا
جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کرلے جائیں گے
(52:13) یوم یدعون الی نار جھنم دعا : یوم مفعول فیہ۔ یدعون مضارع مجہول جمع مذکر غائب : وہ دھکے مار کر ہنکائے جائیں گے۔ وہ نہایت سختی سے دھکیلے جائیں گے۔ دع (باب نصر) مصدر بمعنی سختی سے دھتکارنا۔ دعا مفعول مطلق، یوم یدعون بدل ہے یوم تمور سے ۔
Top