Anwar-ul-Bayan - At-Tur : 2
وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ
وَكِتٰبٍ : اور کتاب کی مَّسْطُوْرٍ : لکھی ہوئی
اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے
(52:2) وکتب مسطور۔ واؤ عاطفہ ہے۔ کتب مسطور موصوف و صفت مل کر معطوف الطور کا۔ اور قسم ہے کتب کی جو لکھی ہوئی ہے۔ مسطور اسم مفعول واحد مذکر۔ لکھا ہوا۔ لکھی ہوئی۔ سطر قطار کو کہتے ہیں خواہ کسی کتاب کی ہو۔ کیونکہ حروف ایک دوسرے کے بعد ترتیب سے ایک قطار میں لکھے جاتے ہیں ۔ یا درختوں کی ہو یا آدمیوں کی۔ سطور فلان کذا کے معنی ہیں ایک ایک سطر کرکے لکھنا۔
Top