Anwar-ul-Bayan - An-Najm : 52
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىؕ
وَقَوْمَ نُوْحٍ : اور قوم نوح کو مِّنْ قَبْلُ ۭ : اس سے قبل اِنَّهُمْ : بیشک وہ كَانُوْا : تھے وہ هُمْ اَظْلَمَ : وہ زیادہ ظالم وَاَطْغٰى : اور زیادہ سرکش
اور ان سے پہلے قوم نوح کو بھی کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے
(53:52) (13) وقوم نوح من قبل۔ اس آیت کا عطف آیت مذکورہ بالا وانہ اہلک عاد ان لاولی۔ پر ہے ای وانہ من قبل اہلک قوم نوح : اور یہ کہ بیشک اس نے اس سے قبل قوم نوح کو ہلاک کیا۔ اس آیت میں قوم نوح کی ہلاکت کی کیفیت نہیں دی گئی۔ لیکن اور جگہ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے وقوم نوح لما کذبوا لارسل اغرقناہم (25:37) اور ہم نے قوم نوح (علیہ السلام) کو (بھی ہلاک کیا) جب انہوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ من قبل : ای من قبل ذلک اس سے پیشتر، قوم عاد وثمود کی ہلاکت سے قبل۔ کانوا ہم : کانوا میں ضمیر افعل التفضیل کے صیغے ہیں۔ بمعنی زیادہ ظالم، زیادہ سرکش، زیادہ حد سے بڑھ جانے والے۔ زیادہ نافرمان۔ یعنی وہ (قوم نوح) عاد اور ثمود سے بھی زیادہ ظالم اور نافرمان تھے۔
Top