Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 159
وَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰۤى اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ
وَمِنْ : سے (میں) قَوْمِ مُوْسٰٓي : قوم موسیٰ اُمَّةٌ : ایک گروہ يَّهْدُوْنَ : ہدایت دیتا ہے بِالْحَقِّ : حق کی وَبِهٖ : اور اس کے مطابق يَعْدِلُوْنَ : انصاف کرتے ہیں
اور قوم موسیٰ میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو حق کا راستہ بتاتے اور اسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔
(7:159) امۃ گروہ ۔ جماعت، نیز اس کے معنی مدت، طریقہ، دین بھی ہیں ۔ امۃ بمعنی گروہ۔ باعتبار لفظ واحد ہے اور باعتبار معنی جمع ہے یھدون۔ مضارع جمع مذکر غائب ۔ وہ ہدایت کرتے ہیں۔ ھدایۃ مصدر (باب ضرب) ھدی یھدی۔ وبہ یعدلون۔ اور اسی حق کے ساتھ عدل کرتے تھے۔ ہ ضمیر الحق کی طرف راجع ہے۔ یعدلون۔ عدل یعدل (ضرب) سے مضارع جمع مذکر غائب کا صیغہ ہے۔
Top