Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shu'araa : 98
اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
اِذْ : جب نُسَوِّيْكُمْ : ہم برابر ٹھہراتے تھے تمہیں بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہانوں کے رب کے ساتھ
جب ہم تم کو سارے جہان کے مالک کے برابر سمجھتے تھے8
8 ۔ یا تمہارے لئے وہ اختیارات اور صفات تسلیم کرتے تھے جو دراصل اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں جیسے اشیا کی حلت و حرمت کا اختیار اور بیمار کو شفایاب کرنا وغیرہ حدیث میں ہے :” یہ مت کہو کہ جو اللہ چاہے اور جو فلاں شخص چاہے بلکہ یوں کہو جو اللہ چاہے اور پھر فلاں شخص چاہے۔ (ابو دائود)
Top