Ashraf-ul-Hawashi - An-Naml : 75
وَ مَا مِنْ غَآئِبَةٍ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ
وَمَا : اور نہیں مِنْ : کچھ غَآئِبَةٍ : غائب فِي السَّمَآءِ : آسمان میں وَالْاَرْضِ : اور زمین اِلَّا : مگر فِيْ : میں كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ : کتاب روشن
اور آسمان اور زمین بھر میں کوئی چھپی بات ایسی نہیں جو لوحظ محفوظ میں نہ لکھی ہو8
8 ۔ لہٰذا جس عذاب کی یہ جلدی مچا رہے ہیں اس کا وقت بھی اس میں لکھا ہے وہ اپنے وقت پر آ کر رہے گا اس کے دیر سے آنے کا یہ مطلب لینا کہ وہ نہیں آئے گا) سراسر حماقت ہے۔ (وحیدی)
Top