Ashraf-ul-Hawashi - Al-Ahzaab : 57
اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِیْنًا
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ يُؤْذُوْنَ : ایذا دیتے ہیں اللّٰهَ : اللہ وَرَسُوْلَهٗ : اور اس کا رسول لَعَنَهُمُ : ان پر لعنت کی اللّٰهُ : اللہ فِي الدُّنْيَا : دنیا میں وَالْاٰخِرَةِ : اور آخرت وَاَعَدَّ : اور تیار کیا اس نے لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابًا مُّهِيْنًا : رسوا کرنے والا عذاب
جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کوس اتتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ نے پٹھکار کی دنیا اور آخرت میں ان کے لئے ذلت کا عذاب تیار رکھا ہے3
3 اللہ تعالیٰ کو ستانا کفر و شرک اور اس کی نافرمانی کرنا ہے اور رسول ﷺ کو ستانا یہ ہے کہ آپ ﷺ کو تکذیب و مخالفت کی جائے، ازواج ؓ و مطہرات پر طعن وتشنیع کیا جائے، صحابہ ؓ کے حق میں طعن کیا جائے۔ حدیث میں ہے :” من اذاھم فقد اذانی “ ( ابن کثیر)
Top