Ashraf-ul-Hawashi - An-Nisaa : 31
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ
قُلْ : کہہ دیجیے تَرَبَّصُوْا : انتظار کرو فَاِنِّىْ : پس بیشک میں مَعَكُمْ : تمہارے ساتھ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِيْنَ : انتظار کرنے والوں میں سے ہوں
(اے پیغمبر) کہ دے اچھا انتظار کرتے رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں9
9 یعنی تم میری ہلاکت کا انتظار کرتے رہو میں تمہاری ہلاکت کا انتظار کر رہا ہوں۔ دیکھو اللہ تعالیٰ کا عذاب مجھ پر آتا ہے یا تم پر ؟
Top