Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 118
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَ بَطَلَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ
فَوَقَعَ : پس ثابت ہوگیا الْحَقُّ : حق وَبَطَلَ : اور باطل ہوگیا مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
آخر جو سچی بات تھی وہ تو رہ گئی (عصا قائم رہی) اور جادوگروں کا کیا کرایا سب ہوا ہوا2
2 چناچہ اس معجزہ کو قرآن نے حق اور جادو کو باطل سے تعبیر فرمایا ہے لیکن ہر جادو محض تخیل نہیں ہوتا جمہور اہل سنت کا مسلک یہ ہے یہ سحر کئی قسم کا ہوتا ہے بعض قسم کا جادو تو وقعی تخیل ہوتا ہے مگر بعض قسم کے جادو مبنی بر حقیقت ہوتے ہیں جیسا کہ لبید بن اعصم یہو دی کا آنحضرت ﷺ پر جادو چلانا اس لیے سرے سے جادو کی حقیقت کا نکار صحیح نہیں ہے ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ موسیٰ ( علیہ السلام) کے مقابلے میں جس جادو کا ذکر ہو رہا ہے وہ محض دھوکا تھا۔ ( روح )
Top