Al-Qurtubi - Al-A'raaf : 118
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَ بَطَلَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ
فَوَقَعَ : پس ثابت ہوگیا الْحَقُّ : حق وَبَطَلَ : اور باطل ہوگیا مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
پھر تو حق ثابت ہوگیا اور جو کچھ فرعونی کرتے تھے باطل ہوگیا
آیت نمبر : 118۔ 122 قولہ تعالیٰ : آیت : فوقع الحق حضرت مجاہد (رح) نے فرمایا : تو حق غالب آگیا (تفسیر ماوردی، جلد 2، صفحہ 246 ) ۔ آیت : وانقلبوا صغرین یہ حال ہونے کی بناء پر منصوب ہے۔ اور اس سے فعل صغر یصغر لصغرا وصغرا وصغارا ہے۔ یعنی فرعون کی قوم اون ان کے ساتھ فرعون بھی ذلیل و خوار اور مغلوب ہو کر واپس پلٹے اور رہے جادو گر تو وہ ایمان لے آئے۔
Top