Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 73
وَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ یَخِرُّوْا عَلَیْهَا صُمًّا وَّ عُمْیَانًا
وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو اِذَا ذُكِّرُوْا : جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ : ان کے رب کے احکام سے لَمْ يَخِرُّوْا : نہیں گرپڑتے عَلَيْهَا : ان پر صُمًّا : بہروں کی طرح وَّعُمْيَانًا : اور اندھوں کی طرح
اور وہ کہ جب انکو پروردگار کی باتیں سمجھائی جاتی ہیں تو ان پر اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گرتے (بلکہ غورو فکر سے سنتے ہیں )
73۔ والذین اذاذکرو بایات ربھم لم یخرو۔ اس میں گرتے نہیں اور نہ ہی اس میں مشغول ہوتے ہیں۔ علیھا صما وعمیانا، گویا کہ وہ اندھے اور بہرے ہیں بلکہ وہ سنتے ہٰں جو نصحت ان کو کی جاتی ہے اور اس کو سمجھتے بھی ہیں اور حق کو دیکھتے اور اس کی پیروی بھی کرتے ہیں ۔ قتیبی کا قول ہے کہ وہ اس سے ذرہ بھر بھی غافل نہین ہوتے گویا کہ وہ بہرے ہیں انہوں نے کچھ سنا ہی نہیں اور اندھے ہیں کچھ دیکھا ہی نہیں۔
Top