Tafseer-e-Baghwi - Az-Zukhruf : 76
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ
وَ : اور مَا يَاْتِيْهِمْ : نہیں آتی ان کے پاس مِّنْ ذِكْرٍ : کوئی نصیحت مِّنَ : (طرف) سے الرَّحْمٰنِ : رحمن مُحْدَثٍ : نئی اِلَّا : مگر كَانُوْا : ہوجاتے ہیں وہ عَنْهُ : اس سے مُعْرِضِيْنَ : روگردان
اور ان کے پاس (خدائے) رحمن کی طرف سے کوئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
5۔ ومایاتیھم من ذکر، ، اس سے مراد وعظ و نصیحت ہے من الرحمن محدث، اس سے مراد جدید نازل شدہ خواہ وجود کے لحاظ سے ہو وہ قدیم ہی کیوں نہ ہو۔ کلبی کا قول ہے کہ جب بھی قران میں سے دوسری بار کوئی شی نازل ہوتی ہے تو وہ پہلی نازل کردہ سے نئی معلوم ہوتی ہے۔ الاکانوا عنہ معرضین، ایمان سے اعراض کرنے والاہوگا۔
Top