Tafseer-e-Baghwi - An-Nisaa : 168
وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْا هُمُ الظّٰلِمِیْنَ
وَمَا ظَلَمْنٰهُمْ : اور نہیں ظلم کیا ہم نے ان پر وَلٰكِنْ كَانُوْا : لیکن تھے وہ هُمُ الظّٰلِمِيْنَ : وہی ظالم
جو لوگ کافر ہوئے اور ظلم کرتے رہے خدا ان کو بخشنے والا نہیں اور نہ انہیں راستہ ہی دکھائے گا۔
168۔ (آیت)” ان الذین کفروا وظلموا “۔ ظلم کی تابعداری کی اپنے کفر کی وجہ سے اور بعض نے کہا کہ اس کا معنی یہ ہے کہ انہوں نے اللہ کا انکار کیا اور محمد ﷺ کی صفات کو چھپا کر ظلم کیا (آیت)” لم یکن اللہ لیغفرلھم ولا لیھدیھم طریقا “۔ طریق سے مراد دین اسلام ہے ۔
Top