Tafseer-e-Baghwi - An-Naml : 83
وَ یَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّنْ یُّكَذِّبُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ
وَيَوْمَ : اور جس دن نَحْشُرُ : ہم جمع کریں گے مِنْ : سے كُلِّ اُمَّةٍ : ایک گروہ فَوْجًا : ایک گروہ مِّمَّنْ : سے۔ جو يُّكَذِّبُ : جھٹلاتے تھے بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیتوں کو فَهُمْ : پھر وہ يُوْزَعُوْنَ : انکی جماعت بندی کی جائے گی
اور جس روز ہم ہر امت میں سے اس گروہ کو جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے تو ان کی جماعت بندی کی جائے گی
تفسیر۔ 83۔ ویوم نحشر من کل امۃ فوجا، ، ہر جماعت کے گروہ میں۔ ہر جماعت کے گروہ میں، ممن یکذب بایاتنا، یہاں پر من ، تبعیضیہ نہیں ہے کیونکہ تمام جھٹلانے والوں کو اس دن جمع کیا جائے گا، فھم یوزعون، پہلے والوں اور آخروالوں سب کو روکاجائے گا، تاکہ سب جمع ہوجائیں پھر ان کو آگ کی طرف لیجائے جائے گا۔
Top