Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 57
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُوَفِّیْهِمْ اُجُوْرَهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ
وَاَمَّا : اور جو الَّذِيْنَ : جو لوگ اٰمَنُوْا : ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے کام کیے الصّٰلِحٰتِ : نیک فَيُوَفِّيْهِمْ : تو پورا دے گا اُجُوْرَھُمْ : ان کے اجر وَاللّٰهُ : اور اللہ لَا يُحِبُّ : دوست نہیں رکھتا الظّٰلِمِيْن : ظالم (جمع)
اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو خدا پورا پورا صلہ دیگا اور خدا ظالموں کو دوست نہیں رکھتا
57۔ (آیت)” فاما الذین امنوا وعملوا الصلحت فیوفیھم اجورھم “۔ ورش ، حسن ، حفص نے ” فیوفیھم “۔ کو یاء کے ساتھ پڑھا ہے اور باقی قراء نون کے ساتھ پڑھتے ہیں ، اللہ ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا ، (آیت)” واللہ لا یحب الظالمین “۔ نہ کافروں پر رحم کیا جائے گا اور نہ ہی ان کی تعریف کی جائے گی ،۔
Top