Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shura : 34
اَوْ یُوْبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوْا وَ یَعْفُ عَنْ كَثِیْرٍ٘
اَوْ يُوْبِقْهُنَّ : یا ہلاک کردے ان کو بِمَا كَسَبُوْا : بوجہ اس کے جو انہوں نے کمائی کی وَيَعْفُ : اور وہ معاف کردیتا ہے۔ درگزر کرتا ہے عَنْ كَثِيْرٍ : بہت سی چیزوں سے
اگر (خدا) چاہے تو ہوا کو ٹھہرا دے اور جہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے ان (باتوں) میں قدرت خدا کے نمونے ہیں
33، ان یشا یسکن الریح، جوان کو چلارہی ہے۔ ، فیضللن، یعنی کشتیاں ، رواکد، ٹھہرجائیں۔ ، علی ظھرہ، سمند رکی پشت پر کہ چل نہ سکیں۔ ، ان فی ذ(رح) لک لایات لکل صبارشکور، یعنی ہرمؤمن کے لیے اس لیے کہ مؤمن کی صفت سختی میں صبرکرنا اور نرمی میں شکر کرنا ہے۔
Top