Tafseer-e-Baghwi - An-Najm : 50
وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا اِ۟لْاُوْلٰىۙ
وَاَنَّهٗٓ : اور بیشک وہی ہے اَهْلَكَ : جس نے ہلاک کیا عَادَۨا الْاُوْلٰى : عاد اولیٰ کو
اور یہ کہ وہی شعرٰی کا مالک ہے
49 ۔” وانہ ھو رب الشعری “ یہ ستارہ ہے جو زاہ کے پیچھے اور یہ دو شعراء ہیں ان میں سے ایک کو عبور اور دوسرے کو غمیصاء کہا ہے۔ اس کے ساتھ نام رکھا گیا ہے اس لئے کہ یہ دوسرے مخفی ہے اور ان دونوں کے درمیان چلنا ہے اور یہاں شعر عبور مراد ہے خزاعہ اس کی عبادت کرتے تھے اور پہلا شخص جس نے ان کے لئے یہ طریقہ جاری کیا ان کا سردار تھا اس کو ابو کبشہ کہا جاتا تھا۔ اس نے اس کی عبادت کی اور کہا اس لئے کہ ستارے آسمان کو عرضاً (چوڑائی) میں طے کرتے ہیں اور شعراء لمبائی میں۔ پس وہ ان کا مخالف ہے۔ پس اس کی خزاہ عبادت کی۔ پھر جب رسول اللہ ﷺ نے عرب کے دین کی مخالفت کی تو انہوں نے آپ (علیہ السلام) کا نام ابن ابی کبشہ رکھا کیونکہ آپ (علیہ السلام) نے ان کی ایسی مخالفت کی تھی جیسے ابو کبشہ نے شعر کی عبادت میں ان کی مخالفت کی تھی۔
Top