Tafseer-e-Baghwi - Ar-Rahmaan : 16
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
15 ۔” وخلق الجان “ اور یہ ابوالجن ہے اور ضحاک (رح) فرماتے ہیں یہ ابلیس ہے۔ ” من مارج من نار “ یہ آ گ کے شعلوں میں سے خالص شعلہ جس میں دھواں نہ ہو۔ مجاہد (رح) فرماتے ہیں وہ شعلہ جس میں سرخ زرد اور سبز شعلہ مل جل گئے ہوں، جب آگ جلائی جائے تو یہ اس کے اوپر ہوتا ہے۔ یہ ان کے قول مرج المرالقوم سے مشتق جب معاملہ خلط ملط ہوجائے تو بولا جاتا ہے۔
Top