Anwar-ul-Bayan - Ar-Rahmaan : 16
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
تو تم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمت کو جھٹلاؤ گے ؟
(55:16) فبای الاء ربکما تکذبن۔ پس اے جن و انس تم اپنے رب کے کن کن عجائبات قدرت کو جھٹلاؤ گے۔ اگرچہ یہاں نعمت کا پہلو بھی موجود ہے لیکن موقع کی مناسبت سے الاء کے معنی عجائب قدرت زیادہ موزوں ہے۔ فائدہ : اس سورة میں جہاں جہاں فبای الاء ربکما تکذین آیا ہے تفہیم القرآن میں دئیے گئے معنی کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔
Top