Tafseer-e-Baghwi - Al-Qalam : 11
هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ
هَمَّازٍ : عیب جوئی کرنے والا مَّشَّآءٍۢ : چلنے والا بِنَمِيْمٍ : ساتھ چغل خوری کے
اور کسی ایسے شخص کے کہے میں نہ آجانا جو بہت قسمیں کھانے والا ذلیل اوقات ہے۔
10 ۔” ولا تطع کل حلاف “ کثرت سے جھوٹی قسمیں اٹھانے والا۔ مقاتل (رح) فرماتے ہیں یعنی ولید بن مغیرہ۔ اور کہا گیا ہے اسود بن عبدیغوث اور عطا (رح) فرماتے ہیں اخنس بن شریق ” مھین “ کمزور حقیر۔ کہا گیا ہے وہ فعیل کا وزن ہے ” مھانۃ “ سے اور وہ کم رائے اور کم تمیز والا ہونا۔ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں بڑا جھوٹا۔ اور یہ پہلے کے قریب ہے اس لئے کہ انسان اپنے آپ کو ذلیل کرنے کے لئے جھوٹ بولتا ہے۔
Top