Bayan-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 55
وَ اِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُوْنَۙ
وَاِنَّهُمْ : اور بیشک وہ لَنَا : ہمیں لَغَآئِظُوْنَ : غصہ میں لانے والے ہیں
اور بلاشبہ انہوں نے ہمارے غصے کو بھڑکا دیا ہے
آیت 55 وَاِنَّہُمْ لَنَا لَغَآءِظُوْنَ ” بنی اسرائیل کے مصر سے نکل بھاگنے کی حرکت نے ہمیں غضب ناک کردیا ہے۔ اب ہم انہیں عبرتناک سزا دیں گے۔ اس آیت کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ ”ان کے اندر ہماری وجہ سے غصہ ہے“۔ یعنی اگرچہ یہ مٹھی بھر لوگ ہیں لیکن ہم انہیں جو تکالیف پہنچا تے رہے ہیں اس وجہ سے وہ ہم پر بھرے بیٹھے ہیں۔ چناچہ یہ دل جلے لوگ ہمارے خلاف کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
Top