Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 55
وَ اِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُوْنَۙ
وَاِنَّهُمْ : اور بیشک وہ لَنَا : ہمیں لَغَآئِظُوْنَ : غصہ میں لانے والے ہیں
اور یہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں
وانہم لنا لغآئظون۔ اور بلاشک و شبہ وہ ہم کو غصہ دلا رہے ہیں۔ یا یہ ترجمہ کیا جائے بلاشبہ وہ ہم سے بغض و عداوت رکھنے والے ہیں۔ غائظون یعنی غیظ و عداوت والے۔ دشمن ہم سے بغض رکھنے والے۔ یا ہمارے ساتھ ایسی حرکت کرنے والے ہیں جو ہم کو غضب آلود کر دے۔
Top