Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 55
وَ اِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُوْنَۙ
وَاِنَّهُمْ : اور بیشک وہ لَنَا : ہمیں لَغَآئِظُوْنَ : غصہ میں لانے والے ہیں
اور انہوں نے ہم کو بہت غصہ دلایا ہے
ان لوگوں نے تو ہم کو بہت ہی غصہ دلایا ہے ہم اپنے کئے پر نادم ہیں : 55۔ ان لوگوں نے بار بار اس طرح کی حرکتیں کی ہیں کہ ہمیں کوئی سنجیدہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے اگر ہم چاہتے تو ان کو اپنا ناشتے کا لقمہ بنا دیتے لیکن ہم نے ان کو نمک کھلایا تھا اس لئے ان بےشرموں کی ہم نے بہت شرم کی آخری ہمارے سامنے انکی حیثیت ہی کیا ہے ؟ اس طرح وہ دانت پیستے ہوئے غصہ سے لال پیلا ہو کر مصر سے نکلا تاکہ بنی اسرائیل کا سمیت موسیٰ وہارون کے تکہ بوٹی کردے ۔
Top