Bayan-ul-Quran - Ash-Shura : 31
وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ۖۚ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
وَمَآ اَنْتُمْ : اور نہیں تم بِمُعْجِزِيْنَ : عاجز کرنے والے فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَمَا لَكُمْ : اور نہیں تمہارے لیے مِّنْ : سے دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا مِنْ وَّلِيٍّ : کوئی دوست وَّلَا نَصِيْرٍ : اور نہ کوئی مددگار
اور تم زمین میں (اللہ کو) عاجز کرنے والے نہیں ہو۔ اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ مددگار۔
آیت 31 { وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِج } ”اور تم زمین میں اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو۔“ یہاں اس فقرے کے بعد ”وَلَا فِی السَّمَائِ“ کے الفاظ گویا محذوف ہیں۔ جیسا کہ سورة العنکبوت میں فرمایا : { وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِز } آیت 22 ”اور تم اسے عاجز کرنے والے نہیں ہو زمین میں اور نہ آسمان میں“۔ بہر حال اللہ کی مشیت کو کوئی نہیں روک سکتا ‘ وہ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ ہے۔ وہ جو ارادہ کرلیتا ہے کر گزرتا ہے ‘ اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔ { وَمَا لَـکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیْرٍ } ”اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ مددگار۔“
Top