Bayan-ul-Quran - At-Tur : 31
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ
قُلْ : کہہ دیجیے تَرَبَّصُوْا : انتظار کرو فَاِنِّىْ : پس بیشک میں مَعَكُمْ : تمہارے ساتھ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِيْنَ : انتظار کرنے والوں میں سے ہوں
آپ فرمادیجئے کہ (بہتر) تم منتظر رہو سو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں۔ (ف 5)
5۔ یعنی تم میرا انجام دیکھو، میں تمہارا انجام دیکھتا ہوں اس میں اشارة پیشنگوئی ہے کہ میرا انجام فلاح و کامیابی ہے اور تمہارا انجام خسارہ اور ناکامی، اور یہ مقصود نہیں کہ تم مرو گے میں نہ مروں گا بلکہ ان لوگوں کا اس سے جو مقصود تھا کہ ان کا دین چلے گا نہیں، یہ مرجائیں گے اور دین مٹ جائے گا، جواب میں اس کا رد مقصود ہے، چناچہ یوں ہی ہوا۔
Top