Dure-Mansoor - An-Nahl : 91
وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ اِذَا عٰهَدْتُّمْ وَ لَا تَنْقُضُوا الْاَیْمَانَ بَعْدَ تَوْكِیْدِهَا وَ قَدْ جَعَلْتُمُ اللّٰهَ عَلَیْكُمْ كَفِیْلًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ
وَاَوْفُوْا : اور پورا کرو بِعَهْدِ اللّٰهِ : اللہ کا عہد اِذَا : جب عٰهَدْتُّمْ : تم عہد کرو وَ : اور لَا تَنْقُضُوا : نہ توڑو الْاَيْمَانَ : قسمیں بَعْدَ : بعد تَوْكِيْدِهَا : ان کو پختہ کرنا وَ : اور قَدْ جَعَلْتُمُ : تحقیق تم نے بنایا اللّٰهَ : اللہ عَلَيْكُمْ : اپنے اوپر كَفِيْلًا : ضامن اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے مَا تَفْعَلُوْنَ : جو تم کرتے ہو
اور تم اللہ کے عہد کو پورا کرو جبکہ تم عہد کرلو، اور اپنی قسموں کو موکد کرنے کے بعد مت توڑا، اور تم اللہ کو اپنے اوپر گواہ بنا چکے ہو، بلاشبہ اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
1:۔ ابن جریر اور ابن ابی حاتم نے جابر ؓ سے (آیت) ” واوفوا بعھد اللہ اذا عھدتم “ کے بارے میں روایت کیا کہ یہ آیت نبی کریم ﷺ کی بیعت کرنے کے بارے میں نازل ہوئی جو شخص مسلمان ہوتا ہے گویا وہ اسلام پر بیعت کرتا تھا اللہ تعالیٰ نے فرمایا (آیت) ” واوفوا بعھد اللہ اذا عھدتم ولا تنقصوا الایمان بعد توکیدھا “ یعنی تم کو محمد ﷺ اور آپ کے اصحاب ؓ کی قلت اور مشرکین کی کثرت اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم بیعت کو توڑ دو جو تم نے اسلام پر بیعت کی ہے۔ 2:۔ ابن جریر، ابن منذر، اور ابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” ولا تنقضوا الایمان بعد توکیدھا “ یعنی سخت قسم کھانے کے بعد (آیت) ” وقد جعلتم اللہ علیکم کفیلا “ فرمایا حالانکہ تم نے اس پر اللہ تعالیٰ کو ضامن بنایا ہے۔ 3:۔ عبدبن حمید، ابن جریر اور ابن منذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” ولا تنقضوا الایمان بعد توکیدھا “ یعنی (آیت) ” بعد تشدیدھا وتغلیظھا “ جس کا معنی ہے پختہ کرنا موکد کرنا۔ 4:۔ ابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” ولا تنقضوا الایمان بعد توکیدھا “ یعنی اس کے پختہ اور موکد ہوجانے کے بعد (آیت) ” وقد جعلتم اللہ علیکم کفیلا “ یعنی تم نے (اللہ تعالیٰ کو) اپنے عہد پر گواہ بنایا ہے (واللہ اعلم بالصواب)
Top