Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 91
وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ اِذَا عٰهَدْتُّمْ وَ لَا تَنْقُضُوا الْاَیْمَانَ بَعْدَ تَوْكِیْدِهَا وَ قَدْ جَعَلْتُمُ اللّٰهَ عَلَیْكُمْ كَفِیْلًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ
وَاَوْفُوْا : اور پورا کرو بِعَهْدِ اللّٰهِ : اللہ کا عہد اِذَا : جب عٰهَدْتُّمْ : تم عہد کرو وَ : اور لَا تَنْقُضُوا : نہ توڑو الْاَيْمَانَ : قسمیں بَعْدَ : بعد تَوْكِيْدِهَا : ان کو پختہ کرنا وَ : اور قَدْ جَعَلْتُمُ : تحقیق تم نے بنایا اللّٰهَ : اللہ عَلَيْكُمْ : اپنے اوپر كَفِيْلًا : ضامن اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے مَا تَفْعَلُوْنَ : جو تم کرتے ہو
اللہ کے عہد کو پورا کرو جبکہ تم نے اس سے کوئی عہد باندھا ہو، اور اپنی قسمیں پختہ کرنے کے بعد توڑ نہ ڈالو جبکہ تم اللہ کو اپنے اوپر گواہ بنا چکے ہو اللہ تمہارے سب افعال سے باخبر ہے
[وَاَوْفُوْا : اور تم لوگ پورا کرو ] [ بِعَهْدِ اللّٰهِ : اللہ کے عہد کو ] [ اِذَا : جب بھی ] [ عٰهَدْتم : تم لوگ باہم معاہدہ کرو ] [ وَلَا تَـنْقُضُوا : اور مت توڑو ] [ الْاَيْمَان : قسموں کو ] [ بَعْدَ تَوْكِيْدِهَا : ان کو پکا کئے جانے کے بعد ] [ وَ : اس حال میں کہ ] [ قَدْ جَعَلْتم : تم لوگ بنا چکے ہو ] [ اللّٰهَ : اللہ کو ] [ عَلَيْكُمْ : اپنے آپ پر ] [ كَفِيْلًا ۭ: ایک ضامن ] [ ان : بیشک ] [ اللّٰهَ : اللہ ] [ يَعْلَمُ : جانتا ہے ] [ مَا : اس کو جو ] [ تَفْعَلُوْن : تم لوگ کرتے ہو ] و ک د [وَکُوْدًا : (ض) کسی جگہ اقامت کرنا۔ کسی کام کی مشق کرنا۔] [تَوْکِیْدًا : (تفعیل) معاہدہ کو پکا کرنا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 91]
Top