Dure-Mansoor - Al-Muminoon : 29
وَ قُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ
وَقُلْ : اور کہو رَّبِّ : اے میرے رب اَنْزِلْنِيْ : مجھے اتار مُنْزَلًا : منزل مُّبٰرَكًا : مبارک وَّاَنْتَ : اور تو خَيْرُ : بہترین الْمُنْزِلِيْنَ : اتارنے والے
اور تم یوں دعا کرنا کہ اے میرے رب مجھے برکت کا اتارنا اتاریو اور آپ اتارنے والوں میں سب سے بہتر ہیں
1۔ ابن ابی شیبہ وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے آیت ” وقل رب انزلنی منزلا مبارکا “ کے بارے میں روایت کیا کہ نوح (علیہ السلام) سے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ تجھے کشتی سے اتارے (تو اس طرح دعا کرنا) 2۔ عبد بن حمید نے عاصم (رح) سے روایت کیا کہ وہ آیت ” انزلنی منزلا “ کو میم کی زبر اور زا کی زیر کے ساتھ پڑھتے تھے۔ 3۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے آیت ” وقل رب انزلنی منزل مبرکا “ کے بارے میں روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ تم کو سکھا رہے ہیں کہ تم کس طرح کہو جب تم (سواری پر) سوار ہونے لگو اور تم کس طرح کہو جب (سواری سے) اترو سوار ہونے کے وقت یوں کہو آیت ” سبح النذی سخر لنا ہذا وما کنا لہ مقرنین، وانا الی ربنا لمنقلبون (الزخرف آیت 14) بسم اللہ مجریہا ومرسہا، ان ربی لغفور رحیم۔ اور اترنے کے وقت یوں کہا، وقل رب انزلنی منزل مبرکان وانت خیر المنزلین۔
Top