Dure-Mansoor - Al-Qalam : 23
فَانْطَلَقُوْا وَ هُمْ یَتَخَافَتُوْنَۙ
فَانْطَلَقُوْا : تو وہ چل دئیے وَهُمْ يَتَخَافَتُوْنَ : اور وہ چپکے چپکے باتیں کررہے تھے
پھر وہ لوگ آپس میں چپکے چپکے باتیں کرتے ہوئے چلے
58۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وہم یتخافتون۔ اور وہ چپکے چپکے کہتے ہوئے چلے۔ یعنی وہ آپس میں آہستہ آہستہ اور چپکے چپکے باتیں کرنے لگے۔ 59۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وہم یتخافتون سے مراد ہے کہ وہ آپس میں چپکے چپکے باتیں کرنے لگے کہ آج کے دن کوئی مسکین تم پر داخل نہ ہو آیت وغدوا علی حرد قدرین کہ وہ لوگ اپنے باغ کا ارادہ کرتے ہوئے صبح سویرے چل پڑے اپنے دلوں میں یہ سوچتے ہوئے کہ وہ اس پر قدرت رکھتے ہیں۔
Top