Dure-Mansoor - Al-A'raaf : 5
فَمَا كَانَ دَعْوٰىهُمْ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَاۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ
فَمَا كَانَ : پس نہ تھا دَعْوٰىهُمْ : ان کا کہنا (ان کی پکار) اِذْ : جب جَآءَهُمْ : ان پر آیا بَاْسُنَآ : ہمارا عذاب اِلَّآ : مگر اَنْ : یہ کہ (تو) قَالُوْٓا : انہوں نے کہا اِنَّا كُنَّا : بیشک ہم تھے ظٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
سو جب ان پر ہمارا عذاب آیا تو ان کی پکار اس کے علاوہ کچھ نہ تھی کہ بلاشبہ ہم ظالم تھے
(1) امام ابن ابی حاتم نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ کوئی قوم ہلاک نہیں ہوئی یہاں تک کہ انہوں نے اپنی طرف سے عذر پیش کیا۔ پھر یہ آیت لفظ آیت ” فما کان دعوھم اذجآء ھم باسنا الا ان قالوا انا کنا ظلمین “ پڑھی۔ (2) امام ابن جریر نے ابن مسعود ؓ سے اسی طرح مرفوعا بھی روایت کی۔
Top