Tafheem-ul-Quran - An-Naml : 5
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْعَذَابِ وَ هُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ
اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو لَهُمْ : ان کے لیے سُوْٓءُ : برا الْعَذَابِ : عذاب وَهُمْ : اور وہ فِي الْاٰخِرَةِ : آخرت میں هُمُ : وہ الْاَخْسَرُوْنَ : سب سے بڑھ کر خسارہ اٹھانے والے
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے بُری سزا ہے6 اور آخرت میں یہی سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں
سورة النمل 6 اس بری سزا کی صورت اور وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ اس دنیا میں بھی مختلف افراد گروہوں اور قوموں کو بیشمار مختلف طریقوں سے ملتی ہے، اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت عین موت کے دروازے پر بھی اس کا ایک حصہ ظالموں کو پہنچتا ہے، موت کے بعد عالم برزخ میں بھی اس سے آدمی دوچار ہوتا ہے، اور پھر روز حشر سے تو اس کا ایک سلسلہ شروع ہوجائے گا جو پھر کہیں جاکر ختم نہ ہوگا۔
Top