Tafseer-e-Jalalain - Al-Muminoon : 36
هَیْهَاتَ هَیْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ۪ۙ
هَيْهَاتَ : بعید ہے هَيْهَاتَ : بعید ہے لِمَا : وہ جو تُوْعَدُوْنَ : تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے
جس بات سے تم کو ڈرایا جارہا ہے وہ بہت ہی بعید اور دور از قیاس ہے۔
(36) جس بات سے تم کو ڈرایا جارہا ہے وہ بہت ہی بعید اور بہت ہی بعید ہے یعنی مرجانے اور مٹی ہوجانے کے بعد دوبارہ زندگی کا وعدہ بت ہی بعید اور دور از قیاس چیز ہے۔ بھلا ایسی بعید از قیاس بات کہنے والا بھی اس قابل ہے کہ اس کو مطاع اور واجب الاطاعت بنایا جائے۔
Top