Jawahir-ul-Quran - Al-Ghaafir : 49
وَ قَالَ الَّذِیْنَ فِی النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوْا رَبَّكُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ
وَقَالَ : اور کہیں گے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو فِي النَّارِ : آگ میں لِخَزَنَةِ : نگہبان۔ دوروغہ جَهَنَّمَ : جہنم ادْعُوْا : تم دعا کرو رَبَّكُمْ : اپنے رب سے يُخَفِّفْ : ہلکا کردے عَنَّا : ہم سے يَوْمًا : ایک دن مِّنَ : سے، کا الْعَذَابِ : عذاب
اور کہیں گے53 جو لوگ پڑے ہیں آگ میں دوزخ کے داروغوں کو مانگو اپنے رب سے کہ ہم پر ہلکا کردے ایک دن تھوڑا عذاب
53:۔ ” وقال الذین فی النار “۔ اہل جہنم اپنے مشرک سرداروں کی طرف سے مایوس کن جواب سن کر اور مشرک سردار اور پیشوا اپنے تمام حیلوں اور بہانوں کو ناکام پا کر سب جہنم پر متعین فرشتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اللہ کی بارگاہ میں ان کے لیے سفارش کریں کہ ان کی سزا میں صرف ایک ہی دن کی کمی فرما دے۔ (وقال الذین فی النار) من الضعفاء و المستکبرین جمیعا لا ضاقت بہم الحیل وعیت بہم العلل۔ (روح ج 24 ص 775) ۔
Top