Urwatul-Wusqaa - An-Najm : 6
بِاَىیِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ
بِاَىيِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ : کون تم میں کا مجنون ہے
کہ کون تم میں سے دیوانہ تھا
معلوم ہوگیا کہ کون تم میں سے دیوانہ تھا 6 ؎ گزشتہ چھوٹے سے فقرہ میں جو بات کہی تھی اس کی مزید وضاحت بیان کردی کہ پھر وقت آنے پر سب نے دیکھ لیا کہ دیوانہ اور مجنون کون تھا ؟ جس کو کہا گیا وہ یا جن لوگوں نے کہا وہ دیوانہ تھے ؟ اور آج یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ جس کو انہوں نے دیوانہ ، شاعر اور کاہن وغیرہ کے الزام دیئے اس کا دعویٰ اللہ تعالیٰ کا رسول ہونے کا تھا اور وہ اپنے دعویٰ میں سچا نکلا اور جو جو باتیں اس نے اللہ کے حکم سے کہی تھیں ان میں سے ایک ایک صحیح اور درست نکلی اور آپ ﷺ پر اس طرح کے الزامات رکھنے والے حواس باختہ ہوگئے اور یہ بات فتح مکہ کے روز بالکل صاف ہوگئی۔
Top