Kashf-ur-Rahman - Hud : 122
وَ انْتَظِرُوْا١ۚ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ
وَانْتَظِرُوْا : اور تم انتظار کرو اِنَّا : ہم بھی مُنْتَظِرُوْنَ : منتظر (جمع)
لو تم منتظر رہو ہم بھی منتظر ہیں
122 اور آسمانوں اور زمین میں جتنی غیب کی باتیں اور پوشیدہ راز ہیں ان سب کا علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے اور تمام کاموں کا رجوع اسی کی طرف ہے اور جملہ امور کا مرجع وہی ہے اور سب کام اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے لہٰذا اے پیغمبر ! اسی کی عبادت کرتے رہیے اور اسی پر توکل اور بھروسہ رکھئے اور جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو ان کاموں سے آپ کا رب بیخبر اور غافل نہیں ہے یعنی آسمان و زمین کے تمام غیوب کا علم اللہ ہی کو ہے اور تمام کام اسی کی طرف لوٹائے جانے والے ہیں جس میں نیک و بد سب ہی آگئے اس لئے آپ فکر نہ کیجئے اور جو کام آپ کے سپرد ہوا ہے اسکو کئے جائے یعنی خدا کی عبادت اور اسی پر بھروسہ۔
Top