Urwatul-Wusqaa - Hud : 122
وَ انْتَظِرُوْا١ۚ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ
وَانْتَظِرُوْا : اور تم انتظار کرو اِنَّا : ہم بھی مُنْتَظِرُوْنَ : منتظر (جمع)
اور منتظر رہو ہم بھی منتظر ہیں
نتیجہ کا تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی منتظر ہیں ۔ 151 ” میں نہ مانوں “ کہنے والوں کے لئے سوائے اس کے اور کیا علاج ہے کہ ان کو وہی بات کہہ دو جو ہمیشہ کہی گئی یعنی تم اپنی جگہ کام کئے جائو ، ہم اپنی جگہ کام کر رہے ہیں ، تم بھی نتیجہ کا انتظار کرو ، ہم بھی منتظر ہیں اللہ تعالیٰ اس کا نتیجہ ظاہر کر کے رہے گا جسای کہ وہ ہمیشہ کرچکا ہے۔ میری دعوت کوئی نئی دعوت نہیں اور نہ ہی میں کوئی نیا رسول ہوں میرے سے پہلے بھی رسول آئے اور انہوں نے اپنی اپنی قوموں کو دعوت توحید دی اور بد اخلاقیوں اور بدکرداریوں سے قوم کو روکا ، قوموں نے بہت ہی کم تھا کہ ان کی تعلیم کو سچے دل سے مانا اور پھر انجام بھی تم پڑھ چکے جو نتیجہ وہاں نکلا وہی میری دعوت کا بی نکل آئے گا۔
Top