Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 81
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَكْنَانًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمُ الْحَرَّ وَ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمْ بَاْسَكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ
وَاللّٰهُ : اور اللہ جَعَلَ : بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّمَّا : اس سے جو خَلَقَ : اس نے پیدا کیا ظِلٰلًا : سائے وَّجَعَلَ : اور بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنَ : سے الْجِبَالِ : پہاڑوں اَكْنَانًا : پناہ گاہیں وَّجَعَلَ : اور بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے سَرَابِيْلَ : کرتے تَقِيْكُمُ : بچاتے ہیں تمہیں الْحَرَّ : گرمی وَسَرَابِيْلَ : اور کرتے تَقِيْكُمْ : بچاتے ہیں تمہیں بَاْسَكُمْ : تمہاری لڑائی كَذٰلِكَ : اسی طرح يُتِمُّ : وہ مکمل کرتا ہے نِعْمَتَهٗ : اپنی نعمت عَلَيْكُمْ : تم پر لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تُسْلِمُوْنَ : فرمانبردار بنو
گھروں کا سامان اور برتنے کی چیزیں بنائیں اور اللہ نے تمہارے لئے پانی پیدا کی ہوئیں بعض چیزوں کے سائے بنائے اور پہاڑوں میں تمہارے لئے چھپنے کی جگہیں بنائیں اور تمہارے لئے ایسے کرتے بنائے جو گرمی سے تم کو بچاتے ہیں اور ایسے کرتے بھی بنائے جو تم کو لڑائی میں بچائو کا کام دیتے ہیں اللہ تعالیٰ اسی طرح تم پر اپنی نعمتوں کی تکمیل کرتا ہے تا کہ تم اس کے فرمانبردار بنو
81 ۔ اور اللہ تعالیٰ نے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں میں سے بعض چیزوں کے تمہارے لئے سائے بنائے اور پہاڑوں میں تمہارے لئے چھپنے کی جگہیں اور ٹھکانے بنائے اور تمہارے لئے ایسے کرتے بنائے جو گرمی سے تم کو بچاتے ہیں اور ایسے کرتے بھی بنائے جو لڑائی میں تمہاری حفاظت کا کام دیں اور تمہاری آپس کی لڑائی میں تم کو بچاتے ہیں اللہ تعالیٰ اسی طرح تم پر اسی نعمتیں پوری کرتا ہے تا کہ تم فرمانبرداربنو اور حکم مانو ۔ سائے جیسے درختوں اور مکانوں اور پہاڑوں کے کرتے جو گرمی اور لو سے بچائو اور لڑائی سے بچائو کے لئے زر ہیں جو زخم لگنے سے حفاظت کریں جب ظاہری نعمتوں کا یہ حال ہے تو باطنی نعمتوں اور مہربانیوں کا اندازہ اسی سے لگا لو اور ان بیکراں نعمتوں کا تقاضہ یہ ہے کہ اس کا احسان مانو اور اسلام لا کر انبیاء (علیہم السلام) کی تعلیم کے پابند بنو ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں جن کرتوں میں گرمی کا بچائو ہے سردی کا بھی بچائو ہے پر اس ملک میں گرمی بہت تھی۔ اسی کا ذکر فرمایا اور لڑائی کا بچائو زرہ میں ہے۔ 12
Top