Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 80
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُیُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَهَا یَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ یَوْمَ اِقَامَتِكُمْ١ۙ وَ مِنْ اَصْوَافِهَا وَ اَوْبَارِهَا وَ اَشْعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ
وَاللّٰهُ : اور اللہ جَعَلَ : بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنْ : سے بُيُوْتِكُمْ : تمہارے گھروں سَكَنًا : سکونت کی (رہنے کی) جگہ) وَّجَعَلَ : اور بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنْ : سے جُلُوْدِ : کھالیں الْاَنْعَامِ : چوپائے بُيُوْتًا : گھر (ڈیرے) تَسْتَخِفُّوْنَهَا : تم ہلکا پاتے ہو انہیں يَوْمَ ظَعْنِكُمْ : اپنے کوچ کے دن وَيَوْمَ : اور دن اِقَامَتِكُمْ : اپنا قیام وَ : اور مِنْ : سے اَصْوَافِهَا : ان کی اون وَاَوْبَارِهَا : اور ان کی پشم وَاَشْعَارِهَآ : اور ان کے بال اَثَاثًا : سامان وَّمَتَاعًا : اور برتنے کی چیزیں اِلٰىحِيْنٍ : ایک وقت (مدت
اورب اللہ نے تمہارے گھروں کو تمہارے لئے رہنے سہنے کی جگہ بنایا اور اسی نے چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لئے گھر یعنی ڈیرے خیمے بنائے کہ تم ان کو سفر میں کوچ کرتے اور مقام کرتے وقت اٹھانے لگانے میں ہلکا پاتے ہو اسی نے بھیڑوں کی اون سے اور اونٹوں کی اون سے اور بکریوں کے بالوں سے ایک مدت تک کیلئے
80 ۔ اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے گھروں اور مکانوں کو تمہارے رہنے سہنے کی جگہ بنایا اور اسی نے تمہارے لئے چو پایوں کی کھالوں سے ڈیرے اور خیموں کے گھر بنائے جن کو تم سفر میں کوچ کرتے اور مقام کرتے وقت ہلکا محسوس کرتے ہو اور ان چمڑے کے گھروں کو اکھیڑنے اور لگانے میں ہلکا پاتے ہو اور اس نے بھیڑ کی اون اور اونٹ کی بیریوں اور پشم سے اور بکریوں کے بالوں سے گھر کا سامان اور برتنے کی چیزیں ایک مدت کیلئے بنائیں ۔ یعنی حضرت حق تعالیٰ اپنے احسانات اپنے بندوں کو یاد دلاتا ہے کہ ہم نے تم کو بسنے کے لئے اور رہنے کے لئے مکانات دیئے تم کو مکان بنانے کے طریقے تعلیم کئے مکان بنانے کا سامان تمہارے لئے مہیا کیا پھر جانوروں کی کھالوں سے تم کو سفر میں ڈیرے خیمے بنادیئے کہ جہاں ٹھہرتے ہو وہاں آسانی سے مکان بنا لیتے ہیں اور جب کوچ کرتے ہو تو ان کو اکھیڑ کر سامان میں رکھ لیتے ہو اس کے علاوہ جانوروں کی اون سے گھروں ا بہت سا سامان اور فائدے کی چیزیں تیار کرتے ہو اور ایک مدت تک ان سے فائدہ اٹھاتے ہو ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں اون بھیڑ کے پشم اور بیریاں اونٹ کے پشم ۔ 12
Top