Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 11
الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
الَّذِيْنَ : جو يَرِثُوْنَ : وارث (جمع) الْفِرْدَوْسَ : جنت هُمْ : وہ فِيْهَا : اس میں خٰلِدُوْنَ : ہمیشہ رہیں گے
جو فردوسِ بریں کی میراث پائیں گے۔ وہ اس فردوس میں ہمیشہ رہیں گے
(11) جو لوگ فردوس بریں کی میراث پائیں گے وہ اس فردوس بریں میں ہمیشہ رہیں گے۔ یعنی جو لوگ مذکورہ بالا صفات سے متصف ہوں گے وہ ہمیشہ فردوس بریں میں رہیں گے اور جس طرح ورثے میں پائی ہوئی چیز کو کوئی چھین نہیں سکتا اسی طرح جنت الفردوس سے بھی کوئی ان کو بےدخل کرنے والا نہ ہوگا یا یہ مطلب ہے کہ ہر شخص کے دو گھر ہوں گے ایک جنت میں ایک دوزخ میں جب دوزخی دوزخ میں چلے جائیں گے تو جہنم والوں کے گھر بھی اہل جنت کو مل جائیں گے جیسا کہ حدیث میں وارد ہے۔
Top