Madarik-ut-Tanzil - Al-Muminoon : 11
الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
الَّذِيْنَ : جو يَرِثُوْنَ : وارث (جمع) الْفِرْدَوْسَ : جنت هُمْ : وہ فِيْهَا : اس میں خٰلِدُوْنَ : ہمیشہ رہیں گے
(یعنی) جو بہشت کی میراث حاصل کریں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے
11: اَلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ (وہ لوگ جو کہ وارث ہونگے) کفار کی متروکات سے۔ حدیث میں ہے تم میں سے ہر ایک کے دو مکان ہیں ایک آگ میں مکان اور ایک جنت میں مکان۔ اگر مر کر جنت میں گیا تو اہل نار کو اس کا دوزخی مکان مل جائے گا۔ اور اگر مر کر دوزخ میں گیا تو اہل جنت اس کے مکان کے وارث ہونگے ] رواہ ابن ماجہ، ابن مردو یہ، بیہقی فی البعث[ الْفِرْدَوْسَ (فردوس کے) وہ وسیع باغ ہے جس میں پھلوں کی تمام اقسام ہیں۔ قطرب کا قول یہ ہے : یہ جنتوں میں سے اعلیٰ جنت ہے : ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ (وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے) الفردوسؔ کے لفظ کی طرف ھاؔ کی ضمیر تاویل جنت کی بناء پر لوٹائی گئی ہے۔
Top