Kashf-ur-Rahman - An-Naml : 64
حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذْنَا مُتْرَفِیْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ یَجْئَرُوْنَؕ
حَتّيٰٓ اِذَآ : یہاں تک کہ جب اَخَذْنَا : ہم نے پکڑا مُتْرَفِيْهِمْ : ان کے خوشحال لوگ بِالْعَذَابِ : عذاب میں اِذَا هُمْ : اس وقت وہ يَجْئَرُوْنَ : فریاد کرنے لگے
یہاں تک کہ جب ہم ان کے خوشحال لوگوں کو عذاب میں گرفتار کردیں گے تو فوراً چلا اٹھیں گے
(64) یہاں تک کہ جب ہم ان کے خوش عیش لوگوں کو عذاب میں پکڑ لیں گے اور گرفتار کردیں گے تو تب ہی چلا اٹھیں گے یعنی قحط میں یا بدر کی جنگ میں مرنے کے بعد برزخ میں۔ ان کے خوش حال لوگ اس قسم کے عذابوں میں سے کسی عذاب کی لپیٹ میں آجائیں گے تو چلانے لگیں گے اور جب عذاب کے وقت بڑے بڑے لوگوں کا یہ حال ہوجائے گا تو چھوٹے لوگوں کا تو کہنا ہی کیا ہے۔
Top