Kashf-ur-Rahman - Al-Furqaan : 66
اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا
اِنَّهَا : بیشک وہ سَآءَتْ : بری مُسْتَقَرًّا : ٹھہرنے کی جگہ وَّمُقَامًا : اور (برا) مقام
بیشک وہ جہنم با اعتبار ٹھہرنے کے بھی بری ہے اور با اعتبار رہنے کے بھی بری ہے
(66) کیونکہ وہ جہنم با اعتبار ٹھہرنے کے بھی بری ہے اور با اعتبار رہنے کے بھی بری ہے یعنی تھوڑی دیر کو ٹھہر کر دم لینا بھی برا اور زیادہ دیر ٹھہر کر آرام و آسائش کی توقع کرنا بھی برا
Top